ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع کی موجودگی ہفتہ دفاع کے آخری دن (بدھ) ایک تقریب کے دوران 200 کلو میٹرکے فاصلے تک مار کرنے والےکروز اور قادر میزائل سپاہ کے حوالے کئے جائیں گے۔کروز میزائل دشمن کی بحریہ کو 200 کلو میٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان میزآئلوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو صحیح و دقیق نشانہ بنانے اور انھیں بڑے پیمانے پر تباہ کرنےکی صلاحیت موجود ہے۔ ان میزائلوں سےساحل اور کشتی دونوں طریقہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ان میزآئلوں کی تنصیب کو ایران کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اہم تصور کیا جارہا ہے۔............
/169